آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست ،الیکشن کمیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری 

آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست ،الیکشن کمیشن ، وفاقی ...
آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست ،الیکشن کمیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست  پر الیکشن کمیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری  کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت  ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8فروری کو عام انتخابات ہونے ہیں،عدالت الیکشن کمیشن کو  ڈیٹا مرتب کرکے شائع کرنے کی ہدایت دے،عدالت نے الیکشن کمیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔