اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر کابینہ، داخلہ کے سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر کابینہ، داخلہ کے سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عدالت نے کابینہ، داخلہ کے سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،ڈی جی ایڈمن سی ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ۔