راولپنڈی میں کمسن طالبعلم سے زیادتی کرنے والا شخص کو ن نکلا ؟ افسوسناک انکشاف
راولپنڈی (ویب ڈیسک) تھانہ ویسٹریج کے علاقے مہر آباد میں 12 سالہ معذور طالب علم سے سکول میں جنسی زیادتی کا گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ویسٹریج پولیس نے خصوصی بچے کی والدہ کی درخواست پر سکول انتظامیہ اور سکول کی پک اینڈ ڈراپ سروس کے ڈرائیور محمد شہزاد ولد نور الہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کا اپنے محلے میں بھی بچوں کو ڈرا دھمکا کر ان کا جنسی استحصال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خصوصی بچے کی والدہ نے بتایا کہ 12 سالہ بیٹا سپیشل چائلڈ ہے، جو سپیشل بچوں کے سکول حسن اکیڈمی میں پڑھتا ہے، بیٹا اسکول سے واپس آیا تو بتایا کہ وین کے ڈرائیور نے سکول میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، حسن اکیڈمی سکول انتظامیہ اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
ایس ایچ او ویسٹریج زاہد ظہور کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے شہزاد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، بچے کا میڈیکل بھی کرالیاگیا ۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔