'میری سب سے چھوٹی بیٹی 8 سال کی تھی جب بشریٰ بی بی گئیں، اب بھی تکیے کے نیچے سر رکھ کر روتی رہتی ہے'، سابق شوہر نے مزید کیا کہا؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنے دل کے زخم سب کے سامنے کھول دیئے۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے میرے خاندان کی عزت برباد کر دی، میری بیٹی بشریٰ بی بی کے گھر چھوڑ کر جانے کے وقت 7 یا 8 سال کی تھی، اب بھی وہ رات کو تکیے کے نیچے سر رکھ کر روتی رہتی ہے، کئی دفعہ تسلی دینے کی کوشش کی توکہتی ہے بس ڈر گئی تھی۔ اس نے اپنی ماں سے تب سے بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ جس دن سے بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی بنی، مجھے اور میرے بچوں کو ساری قوم کی گالیاں اور تنقید برداشت کرنا پڑی۔ میں نے سب اللہ تعالیٰ پر چھوڑ رکھا تھا۔ میرا لائف سٹائل بالکل نہیں بدلا، میرا یک بیٹا دبئی میں نوکر ہے اور دوسرا بڑی مشکل گزارا کرتا ہے۔