شوبز سٹارز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

شوبز سٹارز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
 شوبز سٹارز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے شوبز سٹارز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فلم سٹار ارباز خان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری کردیا، ارباز خان ایف بی آر میں عارف خان کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ایف بی آر نے مالی سال 2023 کا گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر گلبرگ فائیو میں ان کی رہائش پر نوٹس بھجوایا۔

ایف بی آر نے فلم سٹار ارباز خان کو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔دوسری جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ڈیسک سکروٹنی ایکسرسائز میں اربوں روپے کے ٹیکس میں تضاد سامنے آ گیا۔ترجمان پنجاب یونیو اتھارٹی کے مطابق درجنوں کمپنیوں کا واجب ادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک و پرائیویٹ کمپنیوں کو دی جانے والے سروسز پر ٹیکس ود ہولڈ کیا گیا تاہم کمپنیوں کی جانب سے حاصل کردہ سروسز پر اصل ٹیکس ظاہر نہیں کیا گیا۔پنجاب یونیو اتھارٹی کی جانب سے کمپنیوں کو ری کنسلیشن کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا جبکہ ری کنسلیشن کے ذریعے کمپنیوں کو اپنا ریکارڈ چیک کرنے کے لیے وقت فراہم کیا گیا۔

مزید :

بزنس -تفریح -