لاہور کار حادثہ میں 6افراد کی ہلاکت کا کیس؛عدالت نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار دیدیا

لاہور کار حادثہ میں 6افراد کی ہلاکت کا کیس؛عدالت نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ...
لاہور کار حادثہ میں 6افراد کی ہلاکت کا کیس؛عدالت نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں کار حادثے میں 6افراد کی ہلاکت کے کیس میں  کم عمر ڈرائیورز کیخلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثہ میں 6افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے ملزم افنان کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے گرفتار کم عمر ڈرائیورز کے مقدمات کا ریکارڈ نہ بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار دیدیا۔

عدالت نے کہاکہ پولیس اہلکار بھی وارڈنز کے ساتھ ملکر کارروائی کریں،جسٹس علی ضیا باجوہ نے چیف ٹریفک پولیس کے اقدامات کی تعریف کی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہاکہ کسی علاقے میں کم عمر بچے نے اب روڈ ایکسڈنٹ کیا تو اس کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او بھی ہوگا،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھیں، پولیس اہلکار کسی شہری کے ساتھ زیادتی نہ کریں،کریک ڈاؤن کی آڑ میں رشوت لینے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایکسائز کو 2بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔