شیخ رشید کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں شیخ رشید کی ضمانت کنفرم کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کیخلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، شیخ رشید وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت کنفرم کردی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کنفرم کی۔