لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو آج سے کتنا جرمانہ کیا جا ئے گا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کتنا جرمانہ کیا جا رہا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ فضائی آلودگی سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرے کو جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا 7 ہزار روپے تک چالان کیا جا رہا ہے۔
سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے 60 سے زائد دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرا جلانے والے 15 افراد کو پکڑوایا ہے۔دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی تھی۔ لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
"جنگ " کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے متعلق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ آج سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی، گاڑیوں کا 7 ہزار روپے تک کا چالان کیا جائے گا۔