پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول کے علاوہ کیا کیا بہترین سہولیات ملیں گی، 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کون پائے گا؟  

پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول کے علاوہ کیا کیا بہترین سہولیات ملیں ...
پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول کے علاوہ کیا کیا بہترین سہولیات ملیں گی، 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کون پائے گا؟  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول کے علاوہ بجلی ، گیس اور دیگر الاونس دیئے جائیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ اورمراعات کی منظوری دیدی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کو 15 لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی گئی۔ پراسیکیوٹر نیب کو گاڑی بمعہ ڈرائیور اور الاونس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔

وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کر لی گئی۔ چیئرمین نیب نذیر احمد کی سفارش پر تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔

مزید :

قومی -