شاہ محمود قریشی کا سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سائفر سے متعلق کابینہ فیصلوں کے حصول کیلئے درخواست دائر کردی،شاہ محمود قریشی نے وکیل علی بخاری اور فائزہ ملک کے ذریعے درخواستیں دائر کیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت میں سائفر رولز ، کابینہ فیصلوں کے حصول کیلئے درخواستیں دائر کیں،خصوصی عدالت نے درخواستوں کو استعمال کئے بغیر ہی مسترد کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے 27اکتوبر اور 7نومبر کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔