مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑانے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر وقار احمد کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق سینیٹر وقار احمد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ الیکشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی تنظمیوں کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹر وقار احمد کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔