معمولی بحث تلخ کلامی میں بدلی اور پھر ایک شخص نے فائرنگ کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں معمولی بحث تلخ کلامی میں بدلی تو ایک شخص نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیکٹری میں اکٹھے کام کرنے والے 2 ملازمین میں کسی بات پر بحث شروع ہوئی جو تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔
جھگڑے کےدوران اسامہ نامی ورکر نے اچانک طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے18 سالہ کبیر شدید زخمی ہو گیا اور تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور ملزم اسامہ کو حراست میں لے لیا جبکہ لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔