پٹرول کی قلت سے بچنے اور کروڑوں روپے بچانے کے لیے پنجاب پولیس کا بڑا فیصلہ

 پٹرول کی قلت سے بچنے اور کروڑوں روپے بچانے کے لیے پنجاب پولیس کا بڑا فیصلہ
 پٹرول کی قلت سے بچنے اور کروڑوں روپے بچانے کے لیے پنجاب پولیس کا بڑا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول کی قلت سے بچنے اور کروڑوں روپے بچانے کے لیے پنجاب پولیس نے سینکڑوں الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ فیصلہ فیول کے حالیہ بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے سبب پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
ایک مقامی میڈیا آﺅٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ”میں نے محکمے کو درپیش پٹرول کی قلت کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے پٹرول کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم انہوں نے پنجاب پولیس کو الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔“
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ”نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہم نے 200الیکٹرک موٹرسائیکلز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 3کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ “