مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کے بزرگ سیاستدانوں سے متعلق بیان کا رخ آصف علی زرداری کی جانب موڑ دیا

مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کے بزرگ سیاستدانوں سے متعلق بیان کا رخ آصف ...
مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کے بزرگ سیاستدانوں سے متعلق بیان کا رخ آصف علی زرداری کی جانب موڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ بلاول نے جو بزرگ سیاستدانوں کے حوالے سے بات کی ہے وہ پہلے اپنے والد کے بارے میں کہی۔ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا، بچے اور بڑے کی بات میں فرق ہوتا ہے ۔ہم آئندہ الیکشن کو متنازع نہیں بنانا چاہتے یہ ملک کسی بھی متنازعہ الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کے بعد میٖڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملکر لڑنے پر اتفاق کیا ، میاں صاحب میرے پاس دعا کرنے آئے تھے ہم نے مل کر اس ملک کیلئے بہت لمبی جدوجہد کی ہے ہم حکومت میں اکٹھے رہے ایک ناجائز حکومت کیخلاف بھی ہم اکٹھے رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ آج تہیہ کیا کہ آئندہ بھی مل کر چلیں گے انتخابی معاملات میں بھی ایڈجسٹمنٹ کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ میڈیا نے میرے بیان کو ایسا چلایا جیسے ہم انتخابات نہیں چاہتے،ہم چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر جب کسی سے ملتا ہے تو اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے میری نظر میں پی ٹی آئی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے مجھے دکھ ہے میری نوجوان نسل گمراہ ہورہی ہے ہماری ہمدردیاں نوجوانوں کے ساتھ ہیں۔ 

 یاد رہےکہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دیر بالا میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا تھا کہ معلوم نہیں بزرگ سیاست دان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں۔ وہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -