امریکی بحریہ کا جاسوس طیارہ سمندر میں گرکر تباہ 

 امریکی بحریہ کا جاسوس طیارہ سمندر میں گرکر تباہ 
 امریکی بحریہ کا جاسوس طیارہ سمندر میں گرکر تباہ 
سورس: Twitter/@USNavy

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بحریہ کا ایک جاسوس طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایئرفریم کے ساتھ ٹوئن انجن ملٹی میشن بوئنگ 737طیارہ تھا، جو ریاست ہوائی کے جزیرے اوہاﺅ کے قریب لینڈنگ کی ناکام کوشش کے دوران سمندر میں جا گرا۔ طیارہ لینڈنگ کے لیے رن وے پر آیا تاہم رن وے کو اوور شوٹ کرتے ہوئے پانی میں جا گرا۔
جہاز میں عملے کے 9افراد سوار تھے، جو محفوظ رہے۔ یہ تمام لوگ طیارے سے بحفاظت نکل کر تیرتے ہوئے واپس ساحل پر آنے میں کامیاب ہو گئے۔ میرین کور کے ترجمان فرسٹ لیفٹیننٹ ہیلی ہارمز نے کہا ہے کہ واقعے کے وقت حد نگاہ تقریباً ایک میل سے کم تھی، ہوا بھی 21میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی اور دھند بھی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ 
واضح رہے کہ یہ امریکی بحریہ کا P-8A Posiedonطیارہ تھا جو جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ یہ اینٹی سب میرین اور اینٹی سرفیس وارفیئر کے لیے بھی استعمال ہو سکتا تھا ۔ اس پر تارپیڈو اور کروزمیزائل دونوں لیجائے جا سکتے تھے۔