برطانیہ میں جعلی ٹیکسی ڈرائیور بن کر خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کا عبرتناک انجام
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جعلی ٹیکسی ڈرائیور بن کر خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ناظم اسمل نامی 34سالہ شخص کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ناظم اسمل راتوں کو ٹیکسی ڈرائیور بن کر خواتین کو اپنی گاڑی میں بٹھاتا اور انہیں ویران جگہ پر لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کی طرف سے ملزم کو گرفتار کرکے پریسٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس کے خلاف تین خواتین کو ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ مجرم کو 13فروری 2024ءکو سزا سنائی جائے گی۔