ترک خاتون نے ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دے دیا

ترک خاتون نے ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دے دیا
ترک خاتون نے ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں ایک خاتون نے ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق پیگاسس ایئرلائنز کی یہ پرواز ترکیہ کے شہر استنبول سے فرانس جانے کے لیے اڑان بھرنے کے آخری مراحل میں تھی جب طیارے میں سوار اس خاتون کو دردزہ لاحق ہوا۔
پرواز کے عملے اور پیرامیڈکس نے طیارے میں ہی خاتون کے ہاں زچگی کرائی۔ ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں عملے کی ایک رکن کو نومولود کو اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں بعض مسافروں نے بھی مدد کی۔ ویڈیو میں ایک مسافر خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ موجود بچے کے کپڑے لیجا کر پیرامیڈکس کو دیتی ہے، جو وہ نومولود کو پہناتے ہیں۔