بھارت میں 10روز سے سرنگ میں پھنسے41مزدوروں کی پہلی ویڈیو سامنے آ گئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 10روز سے سرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کی پہلی ویڈیو سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ورکرز ریاست اترکھنڈ کے شمالی علاقے میں واقع سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں جو جزوی طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ 10روز بعد ریسکیو ورکرز ان تک کھانا پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ریسکیو ورکرز کی طرف سے ملبے میں ایک 6انچ چوڑا سوراخ کیا گیا، جس کے ذریعے ورکرز تک کھانا اور پانی وغیرہ پہنچایا گیا۔ اسی تنگ سوراخ سے ریسکیو ورکرز نے ان لوگوں کی ویڈیو بھی بنائی۔ ریسکیو ورکرز نے سرنگ کے دہانے سے ملبے کو ہٹانے کا کام تیز کر دیا ہے۔
#UttarakhandTunnelCollapse | First visuals of workers trapped in Uttarkashi tunnel emerge
— The Indian Express (@IndianExpress) November 21, 2023
Read more: https://t.co/qBAxCOLm6M
(Credits: Uttarakhand Information Department) pic.twitter.com/0FoWZI8x9q