شمالی وزیرستان میں شہیدہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نمازجنازہ اداکر دی گئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ان کے آبائی قصبہ تحصیل گوجر خان میں ادا کی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔