خیبر پختونخوا میں مطلوب 152 دہشتگردوں کی فہرست جاری

خیبر پختونخوا میں مطلوب 152 دہشتگردوں کی فہرست جاری
خیبر پختونخوا میں مطلوب 152 دہشتگردوں کی فہرست جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشتگردی کے واقعات میں انتہائی مطلوب 152 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی، مطلوبہ دہشت گردوں کی اطلاع پر1 کروڑ تک نقد انعام مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب 152 انتہائی دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کو 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -