جناح ہاؤس حملہ کیس،29روپوش ملزمان کا جسمانی ریمانڈمنظور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث 29ملزمان کو شناخت کے بعد7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔عدالت نے 28 نومبر کو ملزموں کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفتیشی افسر نے ملزموں کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کی ۔تفتیشی افسرکاکہنا تھاکہ تمام 29 ملزموں شناخت ہو چکے ہیں۔ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں ۔