استنبول میں زیورات کی دکان میں ریموٹ کنٹرول ڈکیتی

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے شہر استنبول میں حال ہی میں زیورات کی دکان پر ڈکیتی کی ایک ڈرامائی واردات دیکھنے میں آئی جس میں چار ملزمان نے حصہ لیا۔ یہ ایک سمارٹ واردات تھی جو صرف ایک منٹ کے لیے جاری رہی۔
نقاب پوش چور سٹور میں داخل ہوئے جو جہاں انہوں نے تقریباً 7 ملین ترک لیرہ مالیت کے زیورات چوری کیے۔ امریکی کرنسی میں اس کی مالیت اڑھائی لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔مقامی میڈیا کے ذریعے شائع ہونے والی ایک ویڈیو کلپ جسے اسٹور کے نگرانی کے کیمروں نے ریکارڈ کیا ہے میں دکھایا گیا ہے کہ چار نقاب پوش افراد ایک کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے ریموٹ سے اسٹور کے داخلی دروازے کو کھولتے ہیں۔
1 dakikada 7 milyon liralık soygun güvenlik kamerasına yakalandı #istanbul #bakırköy #soygun pic.twitter.com/ogDfZ33Fyi
— enBursa (@enBursaHaber) November 18, 2023
چار نقاب پوش افراد ریموٹ کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے سٹور کا گیٹ کھولنے میں کامیاب ہو گئے، جس سے سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے کہ وہ ڈیوائس کی کاپی کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ کیا نقاب پوش مردوں اور سٹور کے مالک کے درمیان کوئی رشتہ یا جان پہچان تھی؟!
سکیورٹی حکام چار نقاب پوش افراد کو گرفتار کرنے یا ان کی شناخت جاننے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں حالانکہ اسٹور کے مالک کی جانب سے سکیورٹی سروسزمیں شکایت درج کرانے کے بعد مجرموں کو تلاش شروع کردی ہے۔
گردش کرنے والے ویڈیو کلپ میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ نقاب پوش افراد نے ایک چوتھائی ملین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے سونے اور ہیرے چوری کیے۔ وہ انہیں تھیلے میں ڈالنے کے بعد ایک منٹ کےاندر اندرموٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔