دہلی پولیس نے مساجد میں فلسطین کیلئے دعائیں کرنے سے روک دیا

دہلی پولیس نے مساجد میں فلسطین کیلئے دعائیں کرنے سے روک دیا
دہلی پولیس نے مساجد میں فلسطین کیلئے دعائیں کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے مساجد کے آئمہ کرام کو فلسطین کیلئے دعائیں کرنے اور کرانے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی ایک مسجد میں نماز کے دوران فلسطین کے حق میں دعا کرانے پر پولیس نے مداخلت کی اور امام سے کہا کہ وہ فلسطین کا نام نہ لیں۔دہلی پولیس نے دیگر مساجد میں بھی اسی طرح کے نوٹس جاری کیے ہیں۔بھارتی پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

اس حوالے سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نے پولیس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مسلمانوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔