لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل’’کبھی میں کبھی تم‘‘کے شریک پروڈیوسر علی کاظمی نے کہا ہے کہ سلطان راہی نے جس قدر فلم انڈسٹری کو کھڑا کیا، اسی طرح انہوں نے فلموں میں ’گنڈاسا‘ کلچر متعارف کراکر انڈسٹری کو نقصان بھی پہنچایا۔علی کاظمی نے حال ہی میں یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ذوال پر بھی بات کی۔پروڈیوسر نے کہا کہ بالی ووڈ کا آغاز ’بمبئی‘ جب کہ لالی ووڈ کا آغاز ’لاہور‘ سے ہوا تھا اور ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کا مقابلہ بھارتی انڈسٹری سے ہی ہوتا تھا۔