پی ٹی آئی احتجاج: 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

Nov 21, 2024 | 09:03 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جاسکتی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کردی جائے گی، فائر وال ایکٹیو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو ہو جائے گی۔

 ذرائع وزرات داخلہ نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہوسکیں گی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں