عالمی دفاعی نمائش، پاک فوج کاجدید عسکری تربیتی سمیلیٹر توجہ کا مرکز بن گیا

Nov 21, 2024

                                                                        کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہی،نمائش میں میں اسمال آرمزسمیلیٹر Haadif کے نام سے ایک جدید تربیتی ٹول پیش کیا گیا ہے۔اس سمیلیٹر کو فوجیوں کی شوٹنگ کی درستگی اور حکمت عملی کی مہارت کو بڑھا کر ان کی تربیت اور جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فوجیوں کو مختلف ہتھیاروں مثلا G3 رائفل، لائٹ مشین گن، سب مشین گن، اور پستول کے ساتھ مشق کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔سمیلیٹر میں اسٹیشنری(ساکت)اور حرکت پذیر ٹارگٹ پریکٹس دونوں کے لیے ٹکنالوجی کی خصوصیات ہے، جو مختلف خطوں، جیسے پہاڑوں اور صحراؤں میں پیچیدہ جنگی منظرناموں کے لیے فوجیوں کو تیار کرتی ہے۔پاکستانی فوج کے کرنل طاہر نے ایک ہی وقت میں فوجیوں کو متعدد قسم کے ہتھیاروں سے تربیت دینے کے لیے سمیلیٹر کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمیلیٹر فوجی جوان کو لائٹ اور ہیوی ہتھیار کے ساتھ ٹریننگ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزارت دفاع اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2024 19 نومبر کو شروع ہوئی اور 22 نومبر تک جاری رہے گی۔یہ نمائش دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ترقی کو اجاگر کرتی ہے اور اس میں ایران، اٹلی اور برطانیہ سمیت 17 نئے ممالک شرکت کررہے ہیں۔نمائش میں 224 مقامی کمپنیاں اور 333 بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔ پاکستانی ساختہ حیدرٹینک اور شاہپر تھری ڈرون بھی تعارف کرائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں