بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں نومبر کے آخر سے دسمبر کے آخر تک پا کستان میں ہوں گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع نے بتایاوارئیر 8 مشقیں‘ انسداد دہشت گردی اور اسٹرائیک آپریشن پر مرکوز ہوں گی، دونوں افواج مختلف خصو صیا ت کے کثیر سطح کی تربیتی مشقوں میں حصہ لیں گی، دونوں افواج حقیقی جنگی حکمت عملی کے تحت جنگی مشقوں میں حصہ لیں گی، مشقیں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کی صلا حیتوں کو مضبوط کریں گی، چین اور پاکستانی افواج کے درمیان یہ آٹھویں مشترکہ فوجی مشق ہوگی،واضح رہے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی ہے۔
چین