پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنماؤں کی مقدمات تفصیلات کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد سماعت کریں گے،راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ نےمقدمات تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی،وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں،درخواستگزاروں کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
دوسری جانب ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی ثریا بی بی اور صنم جاوید کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں،ثریا بی بی اور صنم جاوید نے مقدمات تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی ہے،جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ سماعت کریں گے۔