چھاپے میں چھت سےگرکر زخمی ہونیوالا پی ٹی آئی کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا

Nov 21, 2024 | 11:01 AM

نارووال (ویب ڈیسک) نارووال میں پولیس چھاپے میں چھت سےگرکر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کارکن ہسپتال میں دم توڑگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کارکن کے لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

انتقال کر جانے والے یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔

دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا یاسر کی موت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں