پنجاب حکومت کی  5 بار ایسوسی ایشنز کو 4  کروڑ روپے کی گرانٹ،وکلاء اور ہم ایک ٹیم ہیں: وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ

Nov 21, 2024 | 02:54 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر لاہور ہائی کورٹ بار، منچن آباد،  فورٹ عباس، ہارون آباد اور چشتیاں بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریزلاہور آئے اور صدور و جنرل سیکرٹری نے وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ سے ملاقات کی۔جنرل سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر قادر بخش ایڈووکیٹ، صدر  منچن آباد خالد شاہد، صدر ہارون آباد میاں اظہر باری،  صدر فورٹ عباس بار امتیاز احمد، چشتیاں بار جی ار اککو ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔  سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے  بار ایسوسی ایشنز کو 4  کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔لاہور ہائی کورٹ بار کو 3 کروڑ کی گرانٹ دی گئی۔مچنن آباد کو 25 لاکھ روپے،فورٹ عباس   بار کو 50 لاکھ  روپے،ہارون آباد  بار کو  25 لاکھ روپے جبکہ چشتیاں بار کو   50 لاکھ کی گرانٹ دی گئی۔بار ایسویسی ایشنز  گرانٹ سے فی میل بار رومز کی تعمیر، ای لائبریری,  ایگزیکٹو رومز، کتب،، کمپیوٹرز اور  فرنیچر خرید سکیں گے۔

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ میں پنجاب بھر کے وکلا کا نمائندہ ہوں۔ینگ وکلاء کی ٹریننگ کے لیے پروگرام بنا رہے ہیں۔وکلاء کے مسائل کو سلسلہ وار حل کر رہے ہیں۔  وکلاء اور ہم ایک ٹیم ہیں۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر کی بار میں خواتین وکلاء کیلئے ڈے کیئر سنٹر کا قیام کررہی ہے۔وکلاء کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ترجیحی بنیادوں پر وکلاء کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہیں۔

بار ایسویسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کا پنجاب بھر کے  وکلاء کے فوری مسائل حل کرنا قابل ستائش ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب بڑے پیمانے پر  وکلاء کے مسائل کو حل کر رہی ہیں -

مزیدخبریں