توشہ خانہ 2کیس؛بشریٰ بی بی کی عدم پیشی، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Nov 21, 2024 | 04:01 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ 2کیس میں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،وکلا صفائی کے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرنے پرایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے وقت مانگ لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا،بشری بی بی عدالت حاضر نہ ہوئی،بشری بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گی۔

وکلا صفائی نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کردی،ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے ریکارڈ پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا،بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں