ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دیدی ، معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے: مریم نواز

Nov 21, 2024 | 05:44 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ٹیلی ویژن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دے دی ہے۔ٹیلی ویژن معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ، تعلیم، تفریح اور آگاہی فراہم کرنے کا مؤثر وسیلہ ہے۔ٹیلی ویژن نے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویژن سماجی مسائل کو اجاگر کرنے، عوامی شعور اور معاشرتی ہم آہنگی کا ایک طاقتور میڈیم ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ٹیلی ویژن نے مثبت معاشرتی تبدیلی کی راہ ہموار کی ہے۔ ٹی وی نے تفریح، معلومات کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ٹیلی ویژن اور دیگر میڈیا ذرائع کو ترقی اور عوامی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہیں - ٹی وی کے طاقتور میڈیم کوتعلیم وتدریس کے لیے استعمال کرکے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں