اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا

Nov 21, 2024 | 08:34 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ 

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت مروجہ قانون کے خلاف کسی کو احتجاج کی اجازت نہ دے۔ امن و امان قائم کرنے کے لیے حکومت ہر صورت قانون پر عمل کروائے اور قانون کے مطابق ہی فیصلے کرے۔ 

خیال رہےکہ تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق درخواست تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں