اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اہلیہ بانی تحریک انصاف بشری بی بی کا کہنا ہے کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا، اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لیں گے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بشری بی بی نے کارکنوں سےورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا،ہم نےکبھی قانون کوہاتھ میں نہیں لیا۔اہلیہ بانی تحریک انصاف بشری بی بی اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں طاقت میں آکرمعافی کادروازہ کھولتےہیں،اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لیں گے۔بشری بی بی اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ آپ لوگوں تک بانی پی ٹی آئی کا یہ پیغام نہیں پہنچتا،جوبھی باہرآکربانی کےبدلہ لینےکاپیغام دیتاہےسب جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کہتےہیں نہ کبھی بدلہ لیا نہ لونگا۔