حکومت نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ کیا ہے، اسد قیصر کا بیان

Nov 21, 2024 | 09:40 PM

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ کیا ہے، اب پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کس طرح اور کس حد تک مذاکرات کیے جائیں۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی ہے، اب پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی کہ وہ کس طرح اور کس حد تک مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔انہوں ںے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے اور کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے، 24 نومبر کے احتجاج کیلئے ہم نے حکمت عملی تبدیل کی ہوئی ہے، پہلی دفعہ عوام میں بڑا جوش و خروش ہے، ہمارے صوابی سے اتنے لوگ ہونگے کہ اگر باقی علاقوں سے لوگ نہ بھی آئیں تو یہ کافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور، چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکنان مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔

مزیدخبریں