ملالہ پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے: فضل الرحمان

ملالہ پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے: فضل الرحمان
ملالہ پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے: فضل الرحمان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں بے نقاب ہوئے ہونے والے سیاستدانوں کو نااہل قرار دے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں بھارتی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں نائب وزیراعظم نے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل بھی سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت اور انہیں بھی اس وقت کے آرمی چیف اسلم بیگ نے پیسے دینے کیلئے بلایا تاہم انہوں نے رقم لینے سے انکار کر دیا۔ پاک بھارت تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مثبت سوچ اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا دلوں کو جوڑ سکتا ہے، حکومتوں اور عوام کو آپس میں قریب لا سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہوئیں لیکن معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوں گے۔نائب وزیراعظم نے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مریضوں کا خیال رکھیں اور ہڑتال کے دوران مریضوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہونا چاہئے۔

مزید :

پشاور -