ہر ی پور جیل سے چار قیدی فرار، ایک دوبارہ گرفتار

ہر ی پور جیل سے چار قیدی فرار، ایک دوبارہ گرفتار
ہر ی پور جیل سے چار قیدی فرار، ایک دوبارہ گرفتار

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہری پور سنٹرل جیل کی دیوار پھلانگ کر چار قیدی فرار ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیاجبکہ مقدمہ درج کرکے گیارہ اہلکاروں کو معطل کردیاگیاہے۔نجی چینل کے جیل ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل ہری پور میں قید قتل کا ایک ملزم ظفرجبکہ تین مجرمان سہراب،شیر افسر اور طارق جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قیدیوں کا تعاقب کرکے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ملزم ظفر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیاتاہم دیگر تین مجرمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق نفری کم ہونے کی وجہ سے ملزمان فیکٹری ایریاسے بھاگنے میں کامیا ب ہوئے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے مفرور مجرموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -