سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات سستی ہوگئیں

سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات سستی ہوگئیں
سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات سستی ہوگئیں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 61 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 101 روپے 08 پیسے ڈیزل 113 روپے 29 پیسے ،مٹی کا تیل 103 روپے 26 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 97 روپے 68 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ ریجن ون کیلئے سی این جی کی نئی قیمت میں 2 روپے 12 پیسے فی کلوگرام جبکہ ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں 1 روپے 94 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔

مزید :

بزنس -