مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی میں اعلیٰ سطحی رابطہ ، مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی میں اعلیٰ سطحی رابطہ ، مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے پر ...
مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی میں اعلیٰ سطحی رابطہ ، مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کرلیاہے اور اِس کے لیے ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ۔نجی چینل کے مطابق اصغرخان کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ق لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں اعلیٰ سطح پر رابطہ ہواجس دوران ایجنسیوں کی طرف سے سیاستدانوں میں پیسے تقسیم کیے جانے کے کیس کے فیصلے کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پیپلزپارٹی نے اِس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کو شریف برادران کے خلاف اہم ٹاسک دیدیا۔اُدھر مسلم لیگ ق نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاہد حسین سید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ۔

مزید :

لاہور -