سمندری حدود کی خلاف ورزی پر39بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے 39بھارتی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت حراست میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے اکنامک زون میں 39 بھارتی ماہی گیر جال لگا کر اعلی نسل کی نایاب مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے سات کشتیاں اور پکڑی گئی مچھلیاں برآمد کرلی ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکیارڈ پولیس کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کے 100 ناٹیکل میل اندر آکر مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔