جانور افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

جانور افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
جانور افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قربانی کے جانور افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے تین ٹرک پکڑلیے ہیں ۔ نجی چینل کے مطابق خیبر ایجنسی میں داخلے سے پہلے ہی گاڑیوں کو کارخانو مارکیٹ کی چیک پوسٹ پر محکمہ خوراک اور پولیس کے اہلکاروں نے دھر لیا۔ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانہ حیات آباد میں بند کر دیا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ گوشت اس کا نہیں بلکہ یہ افغانستان پہنچانے کے عوض اسے پیسے ملنے والے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اصل سمگلروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاور -