ملالہ نے چھٹی رات بھی پرسکون گزاری ، حملے میں ایک خاتون بھی ملوث تھی : سرکاری رپورٹ

ملالہ نے چھٹی رات بھی پرسکون گزاری ، حملے میں ایک خاتون بھی ملوث تھی : سرکاری ...
ملالہ نے چھٹی رات بھی پرسکون گزاری ، حملے میں ایک خاتون بھی ملوث تھی : سرکاری رپورٹ

  

برمنگھم، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملالہ یوسفزئی نے برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال میں چھٹی رات بھی پرسکون گزاری اور ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے زیراہتمام ملالہ کے نام سے ایک امدادی فنڈ قائم کردیاگیاہے ۔اُدھرخیبرپختونخواہ حکومت نے ملالہ یوسفزئی پر حملے اور اب تک کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔رپورٹ کے مطابق حملے میں ملوث ایک خاتون سمیت 22افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے تاہم حملے کا ماسٹر مائنڈ عطاءکی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ۔یہ گرفتاریاں سوات ، مردان اور نوشہرہ سے کی گئیں ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -