زرغم دل دفتر جانے کیلئے گھر سے نکلے راستے میں گاڑی پر فائرنگ کردی گئی

زرغم دل دفتر جانے کیلئے گھر سے نکلے راستے میں گاڑی پر فائرنگ کردی گئی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کی صبح سپرنٹنڈنٹ کسٹمز پر نا معلوم سمگلروں نے قاتلانہ حملہ کر دیا ، مسلح افراد نے دفتر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ان کا بایاں بازو زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 9 بجے کے قریب سپرنٹنڈنٹ کسٹمز(پریونیٹو) ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ اسلام آباد زرغم دل آفس جانے کیلئے اپنے گھر سے نکلے تو دو نا معلوم حملہ آوروں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ زخمی افسر کو بعد ازاں پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر ، ممبر کسٹمز اور چیف کلکٹر (نارتھ ) نے زرغم دل کی عیات کیلئے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -