ماچس کیمپ اور فرووانی کیمپ سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرگئے، قبائلیوں کو سخت مشکلات کا سامنا

ماچس کیمپ اور فرووانی کیمپ سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرگئے، قبائلیوں کو ...

  

میران شاہ (آئی این پی ) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں کرفیو کی خلاف ورزی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے رات بھر بازار میں مشکوک ٹھکانوں پر مارٹر گولے فائر کئے جانے سے متعدد بچے اور خواتین زخمی ہوگئے دوسری جانب ماچس کیمپ اور خروانی کیمپ سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرگئے، کرفیو کی وجہ سے تمام سرکاری دفاتر ، تعلیمی ادارے اور میران شاہ بازار مکمل طور پر بند ہیں ، جس کے باعث قبائلی عوام کو سخت مشکلات کا سامناہے۔ہفتہ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذر ہا۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو حملہ آوور ہلاک اور دو راہگیر بھی زخمی ہوگئے تھے۔

میران شاہ کرفیو

مزید :

صفحہ آخر -