امریکہ میں صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ مفلوج ہوکر رہ گیا

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ مفلوج ہوکر رہ گیا

  

لندن (بیورورپورٹ) امریکہ کے صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ عملاً مفلوج ہوکر رہ گیا، اسلحے کی خریدو فروخت' فلسطین اور مشرقی وسطی میں تباہ کن ہتھیاروں پرپابندی بارے امور پر فیصلوں کو ملتوی کر دیا گیا ادھر اقوام متحدہ کے افسران بھی متعدد بارذاتی طور پر اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ 6 نومبر کو باراک اوباما اورمٹ رومنی کے درمیان ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے باعث ادارے کی سرگرمیاں التوا ءکا شکار ہیں بعض تجزیہ نگاروں اور سیاسی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ کی بالادستی زوال کاشکار ہے تاہم اس کے صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ کی اہم ترین سرگرمیوں کا التواءاس بات کا غماز ہے کہ ادارے پر امریکی اثرات بھی باقی ہے ادھر امریکی صدارتی مہم کے دوران شام میں جاری پرتشدد کارروائیوں کا بھی کہیں ذکر نہیں آرہا تاہم ماہرین سیاست کا موقف ہے کہ دونوں حریف صدارتی امیدوار 22 اکتوبر کو ہونے والے مباحثے میں اسے بھی زیرغور لائینگے ان کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوبامہ نے مسئلہ شام کا التواءاس لیے کرایا ہے کیونکہ اس کے دیرینہ حریف اور شام کے بنیادی حلیف روس نے اس کی قراردادوں کو بار بار ویٹو کر دیا ہے۔

امریکی انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -