شریف برادران ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، جنرل (ر) نذر حسین

شریف برادران ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، جنرل (ر) نذر حسین

  

لاہور (پ ر) قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کوکیڈٹ کالج کلرکہار (چکوال) میں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور صوبے میں شفافیت اور میرٹ کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کیڈٹ کالج کے منتظم جنرل (ر) نذر حسین نے کہا کہ شریف برادران جذب حب الوطنی سے سرشار ہیں۔ موجودہ حالات میں وہی ملک کی تقدیر کوبدل سکتے ہیں اور وطن عزیز کواس کا کھویا مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بیرونی دباﺅ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جبکہ محمد شہباز شریف نے تعلیم کے شعبے کی بہتری، غریب آدمی کی فلاح و بہبود اورکرپشن کے اندھیروں میں شفافیت اورمیرٹ کے وہ ریکارڈ قائم کئے جن کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

شریف برادران

مزید :

صفحہ آخر -