پنجاب حکومت پر جھوٹے الزامات لگانا پرویز الٰہی کی گھٹیا پالیسی کا حصہ ہے:سلمان رفیق

پنجاب حکومت پر جھوٹے الزامات لگانا پرویز الٰہی کی گھٹیا پالیسی کا حصہ ...

  

لاہور(پ ر)معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پر جھوٹے الزامات لگانا پرویز الٰہی کی گھٹیا پالیسی کا حصہ ہے اور مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے پرویز الٰہی شدید بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں ۔ پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی بھی ڈاکٹر کے خلاف کوئی جعلی مقدمہ قائم نہیں کیابلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران چھ ہزار سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کو ان کی ملازمتوں پر ریگولر کر کے روز گار کا تحفظ فراہم کیا جنہیں پرویز الٰہی کنٹریکٹ پر بھرتی کر کے چھوڑ گئے تھے مزید براں 2009 ءمیں جنرل کیڈر اور سپیشلسٹ کیڈر کے لئے 4 درجاتی سروس سٹرکچر بھی رائج کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈاکٹروں کی ریکارڈ پروموشنز کی ہیں اور صرف رواں سال میں دو ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ۔

 سلمان رفیق

مزید :

صفحہ آخر -