پشاور: باڑہ شیخاں میں 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور: باڑہ شیخاں میں 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  

  پشاور(آئی این پی ) پشاور کے نواحی علاقہ باڑہ شیخان میں پولیس کی گشتی پارٹی کے راستوں میں2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہفتہ کوپولیس کے مطابق شدت پسندوں نے بارودی باڑہ شیخان میں فرنٹیئر روڈ پر دو مختلف مقامات پر نصب کئے۔ جو صبح سویرے ریموٹ کنٹرول سے تباہ کئے گئے۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شدت پسندوں کا نشانہ پولیس کی گشتی ٹیمیں تھیں۔تاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -