عام شہری تک انصاف کی رسائی یقینی بنائے بغیر معاشرہ پرُامن نہیں رہ سکتا، ثناءاللہ

عام شہری تک انصاف کی رسائی یقینی بنائے بغیر معاشرہ پرُامن نہیں رہ سکتا، ...

  

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور اسے یقینی بنائے بغیر پرامن معاشرے کی تشکیل کا خواب ادھورا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی انصاف تک رسائی میں وکلاءاہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ یہاں آواری ہوٹل میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے منعقدہ ”امن بذریعہ قانون“ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد یاسین آزاد، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انڈیا پروین ایچ پاریش، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چندی گڑھ و ہریانہ دلبیر سنگھ ڈھلوال کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے ہوئے مندوبین اور وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا کہ حالیہ کانفرنس نہایت بامعنی اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پیش کی گئی سفارشات حکومت اور عدلیہ دونوں کے لئے ممد و معاون ثابت ہوں گی اور ان سفارشات کی روشنی میں ہم بہتر حکمت عملی ترتیب دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری نے قانون کی حکمرانی، لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور آزاد عدلیہ کے قیام کے جدوجہد میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے۔ قبل ازیں رانا ثناءاللہ خاں نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان محمد یاسین آزاد کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک پیش کیا۔

ثناءاللہ

مزید :

صفحہ آخر -