حکومت صحافی برادری کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، قمر زمان کائرہ

حکومت صحافی برادری کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکی تنظیم ”ڈیسک ایڈیٹرز فورم“ کے عہدیداران کو حکومت کی جانب سے تمام ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافی برادری اور نان جرنلسٹ افرادکے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور انکے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات ”ڈیسک ایڈیٹرز فورم“ کے عہدیداروں کے صدر اسلم چودھری کی قیادت میں ہفتہ کو گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں مختلف اخبارات و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران صدر تنظیم و دیگر عہدیداران نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کو نیوز روم و ڈیسک ایڈیٹروں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیوز روم میں سب ایڈیٹرز صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہی افراد خبر کی نوک پلک درست کرکے اخبارات میں خبر چھپنے کے قابل بناتے ہیں، ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو تنظیم کے صدر اسلم چودھری نے آئندہ ماہ ہونیوالی تقریب حلف برداری میں شرکت کی بھی دعوت دی جسے وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -